, ٖ بھارت میں ہاتھی کی ٹرک روک کر آلو کھانے کی ویڈیو وائرل ڈیلی اردو

بھارتی جنگلات میں بڑی تعداد میں ہاتھی پائے جاتے ہیں جو اب انسانی آبادیوں میں داخل ہورہے ہیں۔ فوٹو: فائل

مغربی بنگال: بھارت میں ایک بھوکا ہاتھی گھنے جنگل سے سڑک پر آگیا اور ایک ٹرک سے آلو نکال کر کھانا شروع کردیئے۔
ہاتھی کی اس حرکت پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی تاہم یہ دلچسپ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی جس میں اس نے اپنی سونڈ کے ذریعے بہت مہارت سے ٹرک سے آلو نکالے اور انہیں کھانا شروع کر دیا۔ یہ واقعہ مغربی بنگال کے علاقے مدن پور میں پیش آیا جہاں گڑھ بیٹا کے گھنے جنگلات میں سینکڑوں جنگلی ہاتھی رہتے ہیں۔
ٹرک ڈرائیور نے آواز لگا کر ہاتھی کو دور ہٹانے کی کوشش کی لیکن اس نے ڈرائیور کی ایک نہ سنی اور ٹرک سے آلو نکال کر کھاتا رہا جس کا سارا منظر دو منٹ کی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد ہاتھیوں کو بھگانے کے لیے پٹاخے بھی جلائے گئے لیکن ہاتھی ٹس سے مس نہ ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پلاسٹک کی چادر کو پھاڑ کر ہاتھی نے آلو لوٹے۔
بھارت میں خصوصی مغربی بنگال کے علاقے میں ہاتھیوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے اور اب انسانی تعمیرات بڑھنے سے وہ انسانوں پر حملے بھی کرنے لگے ہیں۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top