, ٖ عائشہ گلالئی کے پیچھے شریف مافیا، امیر مقام اور میڈیا گاڈ فادر ہے، عمران خان ڈیلی اردو


کے پی کے حکومت گرانے کے لیے ارکان کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، چیرمین تحریک انصاف . فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختون خوا حکومت کو گرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو (ن) لیگ کا سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ سے یہ نہیں بلکہ کچھ اور توقع کر رہا تھا، شریف برادران سیاست دان نہیں مافیا ہیں اور وہ اپنی سیاست بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے لیکن اپنی سیاسی موت سے نکل نہیں سکتے جب کہ (ن) لیگ نے جو بینظیر، نصرت بھٹو، اور جمائما کے ساتھ کیا مجھے یاد ہے۔
چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے پیچھے (ن) لیگ، امیر مقام، جنگ اور جیو ہے، افسوس ہوا کہ کل تک وہ ٹھیک تھی مگر اچانک یہ سب ہو گیا، تعجب ہوتا ہے وہ اتنا آگے کیسے چلی گئیں اور جب مسج گیا تھا اگر عائشہ اس وقت اسٹینڈ لے لیتی تو لوگ ان کی عزت کرتے جب کہ پوری پارٹی میں کہا ہوا ہے خواتین کے خلاف کوئی بھی شکایت ہوئی تو خود ایکشن لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا تو وہ ذلیل ہو گا اور اگر میں غلط ہوا تو میں ذلیل ہوں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار طاقتور کا احتساب ہوا، اسٹیٹس کو قوتیں پارٹیاں ہوئی ہیں مگر احتساب کا عمل اب رکے گا نہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ مسلم لیگ (ن) زیادہ دیر چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ معاشرے کو کرپشن کے علاوہ جھوٹ بول کر معاشرے کی اخلاقیات تباہ کر رہے ہیں جب کہ میں نے پرویز خٹک سے کہا ہے جو بکتا ہے اسے بکنے دو۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر پی ٹی آئی ورکرزاورسپورٹرز کوعائشہ گلا لئی کی بہن ماریہ طور پر تنقید کرنے سے روکا۔ عمران خان نے اپنے حامیوں کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کارکن یا سپورٹرماریہ طور پر تنقید نہ کرے۔

My request to all PTI supporters is to immediately refrain from targeting Ayesha Gulalai's sister.

عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل قرار دلوانے اورمیرے خلاف داغدار مہم چلانے میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ (ن) وہ سب کررہی ہے جو وہ کرنا جانتی ہے۔

After seeing their efforts to get me disqualified & their smear campaigns ag me all fail, PMLN is moving to do what it does best:

عمران خان نے کہا کہ اپنے ضمیر کو فروخت کرنے والوں کو بے نقاب ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔
عمران خان نے کہا کہ کے پی کے حکومت گرانے کے لیے ارکان کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، یقین رکھیں کہ پی ٹی آئی جواب میں ایسی پیشکش نہیں کرے گی اور چھانگا مانگا کی سیاست بھی نہیں چلے گی۔

Try & purchase it's a way into toppling the legitimate KP govt. Rest assured there will be no counter offers/Changa Mangas. https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/892999433276854272 
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top