, ٖ پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ گرکرتباہ ڈیلی اردو

طیارے میں سوار دونوں پائلٹس کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا، پاک فضائیہ: فوٹو: فائل

سرگودھا: بھاگٹانوالہ کے قریب پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ گرکرتباہ جب کہ پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے ایف 7 پی جی طیارے نے کوئٹہ کے سمنگلی ایئر بیس سے معمول کے مطابق تربیتی پروازکے لیے اڑان بھری تھی تاہم طیارہ سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔  حادثہ کے بعد پاک فضائیہ کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورجائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں ایک پائلٹ سوارتھا جسے زخمی حالت میں ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ پائلٹ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top