, ٖ امریکی فوج شمالی کوریا سے نمٹنے کیلئے بالکل تیار ہے، ڈونلڈ ٹرمپ ڈیلی اردو

شمالی کوریا نے امریکی جزیرے گوآم پر حملے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ کوئی غیر دانشمندانہ اقدام نہ اٹھایا جائے کیونکہ امریکی فوج اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے بالکل تیار ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی  ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ شمالی کوریا کے مسئلے کا عسکری حل اب بالکل موجود ہے اور اسلحے کی تنصیب کر کے اسے حملے کے لئے تیار کر دیا گیا ہے، کیا ایسی صورت حال میں شمالی کوریا کو غیر دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ امید ہے کم جونگ ان کوئی اور راستہ اختیار کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ روز شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ امریکی جزیرے گوآم میں میزائل حملے کی منصوبہ بندی 15 اگست تک تیار ہو جائے گی۔
قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پیسفیک کمانڈ کی ایک پوسٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی فضائیہ کا بی ون بی جنگی طیارہ گوآم جزیرے پر امریکی فورسز کوریا مشن پر عمل درآمد کے لئے بالکل تیار ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود پے درپے میزائل تجربات کے معاملے پر امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اس جنگی صورت کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہرایا ہے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top