, ٖ یہ غذائیں کھائیے؛ کمزور بالوں اور گنج پن سے نجات پائیے ڈیلی اردو

اپنی روزمرہ غذا میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے آپ گنج پن سے ہمیشہ کےلیے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

اندھا کیا چاہے، دو آنکھیں؛ اور گنجا کیا چاہے، گھنے بال۔ وہ تمام خواتین و حضرات جن کے بال زیادہ گرتے ہیں، کم گھنے ہوتے ہیں یا انہیں گنج پن کی شکایت ہوتی ہے، ان کی سب سے بڑی خواہش یہی ہوتی ہے کہ کسی طرح ان کے سر پر گھنے بال اُگ آئیں اور اس کےلیے وہ طرح طرح کے مہنگے علاج اور دیسی ٹونے ٹوٹکے تک استعمال کرتے ہیں۔
البتہ کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جن کا استعمال آپ کے بالوں کو قدرتی طور پر گھنا کرسکتا ہے یعنی یہ غذائیں استعمال کرکے آپ کو ٹوٹکے اور مہنگے علاج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ صرف اپنے بالوں کا تھوڑا سا خیال رکھنا ہوگا تاکہ اس غذا کے اثرات ضائع نہ ہوں۔ واضح رہے کہ ان میں سے آپ اپنی پسند، سہولت، موسم اور جیب کی گنجائش کے حساب سے چند ایک غذائیں منتخب کرسکتے ہیں کیونکہ یہ سب ہی بالوں کو فائدہ پہنچانے میں بہترین پائی گئی ہیں۔
گاجر: ویسے تو آج کل گاجر پورا سال دستیاب ہوتی ہے لیکن اس کا اصل موسم سردیوں کا ہے اور اس کے اصل فوائد بھی اسی موسم میں حاصل ہوتے ہیں۔ گاجروں میں ’’بی ٹا کیروٹین‘‘ نامی ایک پروٹین ہوتا ہے جو انہیں سرخ رنگت عطا کرتا ہے اور یہی پروٹین کھوپڑی میں ان غدود کو صحت مند بناتا ہے جو ہمارے سر پر بال اُگانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ خراب بالوں کو صحت مند بنانے اور صحت مند بالوں کو مزید بہتر بنانے میں گاجر کا کردار غیرمعمولی ہے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top