, ٖ آسمانی بجلی گرنے کا خوفناک منظر کیمرے میں محفوظ ہو گیا ڈیلی اردو

ڈینیئل کے گھر میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد تباہی کا ایک منظر۔ فوٹو: انٹرنیٹ

ناروے: ناروے کے ویڈیوگرافر ڈینیئل موڈویول اپنے گھر سے دور آسمانی بجلی کڑکنے کی عکس بندی کر رہے تھے کہ اچانک بجلی ان کے گھر پر بھی آگری جس کے مناظر ان کے کیمرے نے محفوظ کر لئے۔
آسمان پر گرج چمک جاری تھی کہ ڈینیئل نے اس کی عکس بندی شروع کر دی، ڈینئیل کے گھر کے سامنے دھاتی تاروں کا ایک پنجرا نما اسٹینڈ رکھا تھا جس پر کچھ دیر بعد آسمانی بجلی گری جس کی ایک جھلک کیمرے میں بھی قید ہو گئی تاہم اس کے بعد کی تباہی اچھی طرح دیکھی جا سکتی ہے۔



بجلی گرنے سے خوفناک دھماکا ہوا اور ڈینیئل کے گھر سے 5 سے 6 میٹر کے فاصلے پر باغ میں ایک گڑھا بن گیا۔ دوسری جانب گھر کی پوری وائرنگ جل گئی جس کے جابجا نشانات بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس تناظر میں یہ خوش قسمتی ہے کہ ڈینیئل جل کر راکھ ہونے سے بچ گیا۔


 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top