, ٖ دنیا کی امیر ترین خاتون 94 برس کی عمر میں چل بسیں ڈیلی اردو

لیلیان بیٹن کورٹ کی عمر 94 برس تھی اور وہ متعدد دماغی بیماریوں کا شکار تھیں۔ فوٹو : فائل

پیرس: دنیا کی امیر ترین خاتون لیلیان بیٹن کورٹ 94 برس کی عمر میں چل بسیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کاسمیٹکس کمپنی ’’لوریال پیرس‘‘ کی روح رواں لیلیان بیٹن کورٹ پیرس کے مضافات میں واقع اپنے گھرمیں وفات پا گئیں۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جین پال ایگون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیلیان بیٹن کورٹ چل بسی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لیلیان کو متعدد دماغی بیماریاں بھی لاحق تھیں۔
فوربس میگزین نے لیلیان بیٹن کورٹ کو 2017 کی امیر ترین خاتون قرار دیا تھا اور ان کے اثاثوں کی مالیت 39.5 ارب ڈالر تھی۔ ان کے والد یوجین شوئلر نے 1907 میں کاسمیٹک کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جسے اب لوریال کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 2012 میں صحت خراب رہنے کی وجہ سے لیلیان بیٹن کورٹ کمپنی کے بورڈ سے علیحدہ ہو گئی تھیں۔
کمپنی نے لیلیان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لیلیان نے ذاتی طور پر کمپنی کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے بہت محنت کی اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top