, ٖ دہشت گردی کا خدشہ؛ آج شام سے ہی ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ڈیلی اردو

عید کی نماز کے اجتماعات چار دیواری کے اندر منعقد کرنے کو یقینی بنائیں، نیکٹا : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی (نیکٹا) نے آج شام 7 بجے سے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) نے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیکٹا ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ملک بھر میں نیم فوجی دستے ہائی الرٹ ہوں گے اور کل علی الصبح وزارت داخلہ کا ائیرونگ بھی الرٹ رہے گا۔
نیکٹا کے مطابق چاروں صوبائی حکومتوں کو وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ انٹیلی جنس رپورٹس کو سنجیدگی سے لیں اور عید کی نماز کے اجتماعات چار دیواری کے اندر منعقد کرنے کو یقینی بنائیں اور اجتماعات کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں۔
نیکٹا کا کہناہے کہ چاروں صوبوں کے پی ڈی ایم ایز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے کہ عید کے اجتماعات کی مخصوص جگہوں پر مناسب سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے قربانی کی کھالیں بغیر این او سی اکھٹی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top