, ٖ پانی کے راکٹ سے دوڑنے والی موٹرسائیکل ڈیلی اردو

فرانس کے انجینیئر فرانسیئس گائیسی نے بارش کے پانی اور دباؤ والی ہوا کے ذریعے بائیک کو غیرمعمولی رفتار پر دوڑانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

پیرس: فرانسیسی انجینیئر نے بارش کے پانی اور دباؤ سے بھینچی گئی ہوا کے ذریعے راکٹ موٹرسائیکل بنائی ہے ۔ اگرچہ یہ کسی یونیورسٹی طالب علم کا سائنسی پروجیکٹ دکھائی دیتا ہے لیکن معمولی غلطی سے بھی اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
فرانسیئس گائیسی نے اس آبی راکٹ والی موٹرسائیکل کو ’راکٹ ٹرائک‘ کا نام دیا ہے جس کی تفصیلی ویڈیو نیچے ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ جب اس راکٹ بائیک کی آزمائش کی گئی تو آدھے سیکنڈ میں یہ صفر سے 100 کلومیٹر تک پہنچ گئی اور صرف ایک ملی سیکنڈ کے بھی آٹھویں حصے میں موٹرسائیکل نے 60 فٹ کا فاصلہ طے کرلیا۔
اس سے قبل گائیسی ایک راکٹ سائیکل کا تجربہ بھی کرچکے ہیں جسے وہ صرف 4.8 سیکنڈ میں 207 میل فی گھنٹہ تک پہنچاچکے ہیں۔ گائیسی کے مطابق جس طرح سوڈے کی بوتل سے مائع تیزی سے جھاگ اڑاتا خارج ہوتا ہے بالکل اسی طرح یہ راکٹ بھی کام کرتا ہےاور اس کی ٹنکی کو بھرنا سب سے مشکل کام ہے جسے کسی مشین کی بجائے دستی طور پر بھرا گیا ہے اور اس کے لیے بارش کا پانی استعمال کیا گیا ہے۔
پیشے کے لحاظ سے وہ خوفناک اسٹنٹ دکھانے کا کام بھی کرتے ہیں اورلوگ انہیں جنونی سمجھتے ہیں۔ گائیسی کہتے ہیں کہ اس تیز رفتاری پر بھی وہ بائیک کو اچھی طرح قابو میں رکھتے ہیں اور ذرا سی غلطی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top