, ٖ برطانوی فنکار نے ملازمت کے لیے انوکھا سی وی متعارف کرادیا ڈیلی اردو

برطانوی گریجویٹ اینڈی مورس کا انوکھا سی وی۔ فوٹو: فائل

 لندن: ملازمت کےلیے سی وی یعنی کوائف نامہ بنانا ہمیشہ ہی ایک چیلنج ہوتا ہے اور ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ کاغذات کے ڈھیر میں اس کا سی وی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرسکے۔ اسی لیے ایک برطانوی فنکار نے کھلونے کی طرز پر اپنا سی وی بنایا ہے۔
اسی طرح خود ملازمت فراہم کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کےلیے سینکڑوں ہزاروں سی وی کو پڑھنا اور ان میں سے بہترین کا انتخاب کرنا ایک دردِ سر ہوتا ہے۔ اس تناظر میں نت نئے تخلیقی انداز میں سی وی فراہم کرنے کی ایک دوڑ شروع ہوگئی ہے۔
اس ضمن میں یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز کے گریجویٹ نے ایک انوکھے انداز میں سی وی تیار کیا ہے۔ انہوں نے لیگو کھلونے کا ایک چھوٹا سا پُتلا بنایا ہے اور اسے کارڈ بورڈ پر رکھ کر کارڈ کے دونوں اطراف اپنی تفصیلات پرنٹ کی ہیں۔ یہ کھلونا ان سے ملتا جلتا ہے۔
اس طرح صرف کھلونے اور اس کی پیکنگ دیکھ کر چند منٹ میں ان کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارت کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ یہ دلچسپ سی وی سوشل میڈی پر بھی بے حد مقبول ہورہا ہے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top