, ٖ آصف زرداری کو اثاثہ جات کیس میں بری کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج ڈیلی اردو

لاہور: 

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کو اثاثہ جات کیس میں بری کرنے کا فیصلہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

 نیب کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کواثاثہ جات کیس میں بری کرنے کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیا گیا۔ جسٹس طارق عباسی اورجسٹس حبیب اللہ عامرپرمشتمل بنچ 11 ستمبرکو اپیل کی سماعت کرے گا۔
نیب نے اپیل میں موقف اختیارکیا کہ اثاثہ جات ریفرنس میں ہمارے ٹھوس دلائل کو عدالت نےغیر قانونی طور پررد کیا اور درخواست میں استدعا کی گئی کہ بریت کو ختم کرکے نیب قانون کے مطابق سزادی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری  کو 16 سال بعد غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا۔


 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top