, ٖ آپ کے خوبصورت چہرے پر ہزاروں کیڑے پرورش پارہے ہیں، تحقیق ڈیلی اردو

دہلی: اگر آپ اپنے چہرے کا بے حد خیال رکھتے ہیں یا اپنے چہرے کی طرف سے لاپرواہ ہیں تو دونوں ہی صورتوں میں آپ کا یہ جاننا لازمی ہے کہ آپ کے چہرے پر سینکڑوں نہیں ہزاروں کیڑے پرورش پارہے ہیں اور آپ کا چہرہ ہزاروں کیڑوں کا گھر ہے تو غلط نہ ہوگا۔
جی ہاں یہ بالکل سچ ہے! ایک بین الاقوامی ریسرچ کے مطابق انسانی چہرہ ہزاروں ننھے منے خردبینی کیڑوں کا گھر ہوتا ہے۔ یہ کیڑے ہر وقت چہرے پر رینگتے رہتے ہیں لیکن نہایت چھوٹی جسامت کے باعث انہیں انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں بلکہ یہ صرف خردبین ہی سے دیکھے جاسکتے ہیں۔
اٹھارہ سو بیالیس  میں پہلی باراس کیڑے کا پتا لگایا گیا، یہ کان میں جمع میل میں پرورش پارہا تھا۔ اس ننھے کیڑے کے ہاتھ  اور پاؤں بھی ہیں اور یہ مکڑیوں کے نزدیکی رشتے دار ہوتے ہیں تاہم ابھی تک ان کیڑوں سے متعلق یہ بات واضح نہیں تھی کہ یہ انسانی چہرے پر رہتے ہیں یا نہیں۔ لیکن اب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دواقسام کے خردبینی جاندار انسانی چہرے پر رہنا پسند کرتے ہیں، دونوں کی ساخت کیڑوں جیسی ہوتی ہے اور ان کے پیر بہت چھوٹے ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ چلتے ہیں جبکہ یہ چہرے کی جلد کے اندر رہتے ہیں۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top