, ٖ کراچی میں قتل ہونیوالے نوجوان انتظار پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی ڈیلی اردو

موٹر سائیکل سوار سادہ لباس پولیس اہلکار انتظار کی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہیں فوٹو : فائل

کراچی: مشکوک پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان انتظار احمد کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا پر آگئی
کراچی میں ہونے والے انتظار قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔  مشکوک پولیس مقابلے میں جاں بحق انتظار احمد کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔
فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظار اپنی سفید گاڑی میں بیٹھا ہے۔ موٹر سائیکل پر سوار سادہ کپڑوں میں ملبوس بلال اور دانیال نامی اے سی ایل سی کے اہلکار مقتول انتظار کی گاڑی کو روکتے ہیں، پھر ایک کالے رنگ کی دوسری گاڑی آکر رکتی ہے جو موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکاروں کے ساتھی ہی تھے۔
فوٹیج میں واضح ہے کہ جب انتظار آہستہ آہستہ اپنی گاڑی آگے بڑھاتا ہے تو موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکار اس کی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہیں، پولیس اہلکاروں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ایک گولی گاڑی کے پچھلے شیشے کو چیرتے ہوئے انتظار کے سر پر لگتی ہے جس سے انتظار کی موت واقع ہوگئی۔


 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top