, ٖ سام سنگ کا تہہ ہوجانے والا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان ڈیلی اردو

غالب امکان ہے کہ سام سنگ اس سال فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون ریلیز کردے گا۔ فوٹو: فائل

سیؤل ، جنوبی کوریا: ایک طویل انتظار کے بعد سام سنگ نے اسکرین تہہ ہوجانے والے پہلے اسمارٹ فون کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسی سال ریلیز ہوگا اور اس کی قیمت 1800 ڈالر سے شروع ہورہی ہے جو دو سے ڈھائی لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔
اس سے قبل آئی فون ایکس کو مہنگا ترین فون کہا جارہا تھا تاہم اب اس فولڈ ہوجانے والے اسمارٹ فون کو ’گیلکسی ایکس‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے وسیع اور فولڈ ہوجانے والے لچکدار اسکرین پر سام سنگ گزشتہ پانچ برسوں سے کام کررہا ہے اور اس کا کوڈ نیم ’ وِنر‘ رکھا گیا ہےجو اس سال کے آخر میں ریلیز کیا جارہا ہے۔
جنوبی کوریا میں گولڈن برج انویسٹمنٹ میں تحقیقی کے سربراہ کِم جینگ ییول نے اس کی قیمت 1800 ڈالر کے قریب بتائی ہے تاہم مزید ڈیٹا اور گنجائش کے لیے قیمت اسی لحاظ سے ذیادہ ہوگی۔
گیلکسی ایکس کی مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے سام سنگ نے کہا ہے کہ اس کا اسکرین 7.3 انچ اوایل ای ڈی اسکرین ہوگا اور ڈیوائس فولڈ ہونے کے بعد اسکرین کا سائز ساڑھے چار انچ رہ جائے گا۔ سام سنگ نے اس نئے فون کے ماڈلز امریکہ اور یورپ میں سیل فون سروس کیریئر مثلاً اے ٹی اینڈ ٹی اور ٹی موبائلز وغیرہ کے نمائیندوں کو ایک خفیہ ملاقات بھی پیش کیے ہیں۔
اب سام سنگ نے فولڈ اسکرین فون کی مزید تصاویر بھی جاری کی ہے جس میں فون سکڑکر کتاب اور پھیل کر ٹیبلٹ بن جاتا ہے۔ استعمال نہ ہونے کے صورت میں چھوٹا یا سیکنڈری اسکرین ٹچ پیڈ یا ننڈینڈو ڈی ایس گیم کی طرح استعمال ہوتا ہے۔ گیلکسی ایکس کی پیٹنٹ اپریل 2017 میں دی گئی تھی۔ پیٹنٹ تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ سام سنگ فولڈ ہونے والے ٹیبلٹ پر بھی کام کررہا ہے۔
تاہم سام سنگ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سال فولڈ ایبل اسمارٹ فون جاری کرنے میں کئی مشکلات درپیش ہیں جن پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top