, ٖ 64 برس کی شادی، پھر شوہر کی موت کے بعد خاتون کو خفیہ دستاویزات مل گئیں، ان کے مطابق اس کا شوہر کون تھا؟ ڈیلی اردو


لندن: برطانیہ میں ایک 85سالہ خاتون کو اپنے شوہر کی موت کے بعد اس کی خفیہ دستاویزات مل گئیں جن سے اس کے شوہر کی ایسی شناخت سامنے آئی کہ عورت ہکا بکا رہ گئی۔ دی مرر کے مطابق اوڈرے فلپس نامی اس خاتون کی 64سال قبل گلین نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، جو اس کی نظروں میں ایک عام شخص تھا اور عام لوگوں کی طرح ہی اس نے تمام عمر گزاری لیکن ان خفیہ دستاویزات سے اس پر منکشف ہوا کہ گلین کوئی عام شخص نہیں بلکہ ایک جاسوس تھا، وہ ایم آئی 5سے وابستہ رہا۔ اس نے دوسری عالمی جنگ میں حصہ لیا تھا اور دشمن افواج کی جاسوسی کرتا رہا تھا۔
گلین نے اوڈرے کو بتا رکھا تھا کہ وہ سول انجینئر ہے اور وہ بھی تمام عمر اسے سول انجینئر ہی سمجھتی رہی۔ گلین کی 2015ءمیں موت واقع ہوئی، جس کے بعد اوڈرے کے ہاتھ اس کی یہ خفیہ دستاویزات لگیں۔ان دستاویزات میں لکھا تھا کہ ”میں اس وقت صرف 13سال کا تھا جب 13پراسرار قسم کے لوگ میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے ریکروٹ کیا۔ وہ میری انتہائی تیز یادداشت سے متاثر ہوئے تھے اور انہیں ایسے ہی تیز حافظے والے شخص کی ضرورت تھی۔“ ایک جگہ لکھا تھا کہ ”میرا مشن کنکریٹ کے پائپوں کے ذریعے جیلوں کے اندر جانا اور وہاں جرمنی کے جنگی قیدی فوجیوں سے بات کرنا اور واپس نکل کر آنا تھا۔“دستاویزات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دوسری جنگ عظیم ختم ہونے کے بعد بھی گلین ان 13لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہا اور ان کے کہنے پر دیگر کئی مشن بھی مکمل کیے۔اوڈرے کا کہنا تھا کہ ”میں اور گلین ایک ہی علاقے میں پیدا ہوئے اور اکٹھے پلے بڑھے تھے۔ ہم بچپن ہی سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور تمام عمر ہمارا تعلق انتہائی خوش گوار رہا۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ گلین ایسی دوہری زندگی گزار ے گا اور مجھے اس کے متعلق بتائے گا بھی نہیں۔“

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top