, ٖ امریکا کا طاقتور دفاعی نظام سعودی تنصیبات پر حملے روکنے میں ناکام ڈیلی اردو


ماسکو: امریکا کا ’88 پیٹریاٹ دفاعی نظام‘ سعودی تنصیبات پر فضائی حملہ روکنے میں ناکام رہا ہے جسے چھپانے کے لیے ملبہ ایران پر ڈالا جا رہا ہے۔
روسی میڈیا میں نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں نصب امریکی ڈیفنس سسٹم تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے، امریکی طاقتور دفاعی نظام اور ریڈار حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے درجنوں ڈرون اور گائیڈڈ میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اگر آرمکو تنصیبات پر ڈرون حملے کے حوثی باغیوں کے دعویٰ کو تسلیم کرلیا جائے تو یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں برسرپیکار فوجی اتحاد کی ناکامی ثابت ہوجاتی اور اسی ناکامی کو چھپانے کے لیے حملے کا الزام ایران پر ڈالا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے خطیر رقم کے عوض سعودی عرب کے شمال میں طاقتور دفاعی نظام اور ریڈار نصب کیے تھے تاہم یہ امریکی نظام 88 پیٹریاٹ مکمل طور پر ناکارہ ثابت ہوا جس پر روسی صدر پوتن نے سعودی عرب کو اپنے تیار کردہ ایس 600 دفاعی نظام کی پیشکش بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل کے کنوؤں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون اور گائیڈڈ میزائل سے فضائی حملے ہوئے جس کے نتیجے میں تیل کی تنصیبات پر آگ بھڑک اُٹھی اور تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث تیل کی سپلائی بھی معطل ہوگئی تھی۔
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top