, ٖ ڈسکہ: 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل ڈیلی اردو


سیالکوٹ: ڈسکہ میں 8 سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
ڈسکہ کے نواحی گاؤں جیسروالا میں کھیتوں سے 8 سالہ بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت 8 سالہ سبحان علی کے نام سے ہوئی جو گزشتہ شام سے لاپتہ تھا۔ ارسلان کے ہاتھ پاؤں بندھے اور گلے میں بھی کپڑا تھا۔ پولیس نے پولیس نے نعش تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردی۔
بچے کی لاش ملنے پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے سیالکوٹ روڈ پر احتجاجاً دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی، ان کا کہنا تھا کہ سبحان علی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اسے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے وقوعے میں ملوث درندے کی گرفتاری کے لیے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے، بچے سے زیادتی کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوگی۔
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top