, ٖ مذاق کا شوق: مرنے والے نے اپنی ہی میت میں لوگوں کو ہنسا دیا ڈیلی اردو


ایڈنبرا: آپ نے بات بات پر لطیفے اور چٹکلے سنا کر ہنسانے والے لوگ تو بہت دیکھے ہوں گے، لیکن اسکاٹ لینڈ کے ’شے بریڈلی‘ نے اپنے مرنے کے بعد، اپنی ہی تدفین میں آنے والوں کے ساتھ مذاق کرکے انہیں بے اختیار ہنسنے پر مجبور کردیا۔

شے بریڈلی کو اُن کے ملنے والے ایک ہنس مکھ اور بزلہ سنج شخص کی حیثیت سے جانتے ہیں، جو مشکل سے مشکل حالات میں بھی ہنسنے مسکرانے اور دوسروں کو ہنسانے سے باز نہیں آتے تھے۔ ان کی ساری زندگی مسکراہٹیں بکھیرتے ہوئے گزری، یہاں تک کہ بڑھاپے میں بھی، آٹھ پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کے باوجود، وہ اپنی اسی روِش پر قائم رہے۔
کچھ روز پہلے ان کا انتقال ہوگیا اور عزیز و اقارب ان کی تدفین میں شریک ہونے کےلیے پہنچ گئے۔ ابھی قبر میں ان کا تابوت اُتارا ہی جارہا تھا کہ قبرستان میں شے بریڈلی کی آواز گونجی: ’’ہیلو! کوئی ہے؟ مجھے باہر نکالو! یہاں بہت اندھیرا ہے!‘‘
یہ آواز سن کر آخری رسومات میں آنے والے لوگ پہلے تو ڈر گئے لیکن فوراً ہی انہیں احساس ہوگیا کہ یہ پہلے سے ریکارڈ کی گئی آواز ہے؛ اور پھر سب بے اختیار قہقہے لگا کر ہنسنے لگے۔ یہ ویڈیو ان کی بیٹی اینڈریا بریڈلی نے فیس بُک پر شیئر کرائی ہے جسے اب تک پندرہ لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔ اسی پر مبنی ایک ٹی وی رپورٹ یو ٹیوب پر بھی موجود ہے:
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top