, ٖ میری نااہلی کا منصوبہ پہلے سے بنا لیا گیا تھا، نوازشریف ڈیلی اردو

ہم عدالت عظمیٰ میں جو بھی کرلیتے میری نااہلی کے منصوبے پر عملدرآمد ہونا ہی تھا، نوازشریف : فوٹو : فائل

گوجرانوالہ: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میری نااہلی کا کامنصوبہ پہلے سے بنا لیا گیا تھا ہم عدالت عظمیٰ میں جو بھی کرلیتے اس منصوبے پر عمل ہونا ہی تھا۔
گوجرانوالہ میں پارٹی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم عدالت عظمیٰ میں جو بھی کرلیتے میری نااہلی کے منصوبے پر عملدرآمد ہونا ہی تھا کیوں کہ یہ منصوبہ بہت پہلے بنایا گیا تھا بیٹے سے تنخواہ نہ لینا جرم ہے تو لینا بھی جرم ہی ٹھہرتا۔
نوازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا، اگر پاناما کیس عالمی عدالت انصاف میں جائے تو وہ اسے ایسے رد کریں گے جیسے گوجرانوالہ کے عوام نے رد کیا اور ایک منٹ میں ہی کیس ختم ہوجائے گا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں عوام کی خدمت کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے ایک بار پھر روک دیا گیا، پاکستان میں گزشتہ 70 برس سے ووٹ کی قدر نہیں کی گئی لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عوام خود اپنے ووٹ کی قدر کرائے۔


 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top