, ٖ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں نئے آپریشن کی تیاری ڈیلی اردو

بھارت مقبوضہ وادی میں نیشنل سیکیورٹی گارڈزکو تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، رپورٹ فوٹو:فائل

سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے نئے آپریشن کی تیاری شروع کرلی ہے۔ 
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کچلنے میں ناکامی کے بعد اب نئے آپریشن کی تیاری کررہی ہے جس کے تحت وادی میں این ایس جی (نیشنل سیکیورٹی گارڈز) کو تعینات کیا جائے گا جو بلیک کیٹس کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ رپورٹس کے مطابق این ایس جی کی ایک ٹیم کو مقبوضہ وادی میں تعینات کردیا گیا ہے جہاں ان کی ٹریننگ چل رہی ہے۔
واضح رہے چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے مستعفیٰ ہونے کے بعد وادی میں بھارتی جنتا پارٹی اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے درمیان اتحادی حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں 10 سالوں کے دوران چوتھی بار گورنر راج نافذ کیا گیا ہے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top