, ٖ پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے مستعفی ڈیلی اردو

سابق صدرپرویز مشرف نے استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوادیا۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف نے اپنی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے اپنی نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد اپنی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد نے پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی عدالت سے نااہلی ختم نہیں ہوئی تھی اور وہ بیرون ملک سے پارٹی کو فعال انداز میں چلا نہیں پارہے تھے، پرویز مشرف نے مجھے پارٹی چئیر مین نامزد کیا ہے اور پارٹی کے تمام امور کی ذمہ داری میرے سپرد کردی ہے تاہم سابق صدر پارٹی کے بدستور سرپرست اعلیٰ رہیں گے، ان کا بطور چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھی بھجوایا جاچکا ہے۔
یاد رہےکہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو وطن واپسی کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے پرویز مشرف کو کس بات کا تحفظ چاہیے، اتنا بڑا کمانڈو خوف کیسے کھا گیا، عدالت نے باور کرایا کہ پرویز مشرف واپس نہ آئے تو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال نہیں ہونے دیں گے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top