, ٖ مردہ حاملہ وہیل کے معدے سے 22 کلو پلاسٹک کی تھیلیاں برآمد ڈیلی اردو

حاملہ وہیل 26 فٹ لمبی تھی۔ فوٹو : وائلڈ لائف اٹلی
 اٹلی کے ساحل سے مردہ حالت میں ملنے والی حاملہ وہیل کے معدے میں 22 کلو گرام وزنی پلاسٹک کی تھیلیاں موجود تھیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے ساحلی علاقے سے ملنے والی وہیل نا صرف حاملہ تھی بلکہ اس کے معدے میں درجنوں پلاسٹک کی تھیلیاں موجود تھیں جن کا وزن 22 کلو گرام بنتا ہے۔
ساحل پر اپنی موت سے کچھ دیر قبل ہی وہیل نے نامکمل بچے کو مردہ حالت میں جنم دیا تھا، وہیل کی موت کی وجہ کے تعین کیلیے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، مختلف لیب ٹیسٹ کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آنے کی امید ہے لیکن اس میں کچھ دن لگیں گے۔
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top