, ٖ کراچی کے نوجوان نے ہنگامی صورتحال کی ایپلی کیشن بنالی ڈیلی اردو

ایپلی کیشن کا بنیادی مقصد ہنگامی صورتحال میں صارفین کے اہل خانہ کو لوکیشن سے آگاہ کرنا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی کے کم عمر نوجوان نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ اور اسٹریٹ کرائم یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع دینے کے لئے موبائل سیکیورٹی ایپلی کیشن  کرائٹر  متعارف کرادی۔

گوگل پلے اسٹور پر کرائٹر کے نام سے موجود ایپلی کیشن کو اب تک 5ہزار سے زائد صارفین ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ تیزی کے ساتھ مقبول ہوتی ہوئی یہ ایپلی کیشن کسی ناخوشگوار واقعہ، اسٹریٹ کرائم یا ہنگامی صورتحال میں تین مرتبہ پاور بٹن کو مسلسل پریس کرنے پر لوکیشن، اردگرد کی آوازیں اور بیک کیمرا سے لی گئی پانچ تصاویرمخصوص کردہ ای میل پر ارسال کرتی ہے جس سے موبائل صارف کے اہل خانہ اور قریبی افراد کو فی الفور ایمرجنسی کی اطلاع اور لوکیشن بھی موصول ہوجاتی ہے۔
کم عمر ترین گیم ڈیولپر کا اعزاز رکھنے والے گلستان جوہر کے رہائشی 18 سالہ فیض اﷲ آرائیں آٹھویں جماعت میں جمپ اینڈ کیچ نامی گیم تیار کر چکے ہیں جسے بہت پذیرائی بھی حاصل ہوئی جب کہ فیضﷲ نے اپنی نئی ایپلی کیشن بارے میں بتایا کہ اس ایپلی کیشن کا بنیادی مقصد صارفین کو ہنگامی صورتحال میں ان کے اہل خانہ کو ان کی لوکیشن سے آگاہ کرنا ہے اس ایپلی کیشن کی مدد سے
ان علاقوں کی بھی نشاندہی ہوسکے گی جہاں صارفین کو زیادہ تعداد میں ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس طرح ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرنے والے صارفین نقشہ پر دیے گئے مقامات کی مدد سے جان سکیں گے کہ شہر یا کسی مخصوص علاقے میں آمدورفت کے دوران خیال رکھیں۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top