, ٖ نیا فون نہ دلانے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کو 52 تھپڑ رسید کردیئے ڈیلی اردو



چین کے سوشل میڈیا پر ایک شخص کو تشدد و بے چارگی کی علامت کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جو چینی ویلنٹائن ڈے پر اپنی محبوبہ کو نیا فون نہیں دے سکا اور اس کی پاداش میں لڑکی نے اسے 50 سے زائد زوردار تھپڑ رسید کردیے۔

چینی جوڑے ہرسال 20 مئی کو یومِ محبت مناتے ہیں جسے 520 بھی کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر سچوان صوبے میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو فون نہ دلانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے وقفے وقفے سے 50 تھپڑ مارے۔

یہ واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہوا اور اس کے بعد پوری دنیا میں پھیلا، اگرچہ ویڈیو میں سارے طمانچے نہیں دیکھے جاسکتے لیکن عینی شاہدین اور پولیس کا بیان ہے کہ خاتون نے 50 کے قریب تھپڑ ضرور لگائے ہوں گے۔

اس دوران لڑکا ضبط کے عالم میں کھڑا یہ سب کچھ برداشت کرتا رہا اور زوردار طمانچے کھانے کے باوجود پرسکون رہا۔ اس کے بعد اردگرد کئی لوگ جمع ہوگئے اور پولیس بھی وہاں آپہنچی بعد ازاں لوگوں نے بھی خاتون کو برا بھلا کہا تو لڑکا اپنی دوست کو بچانے آگے آگیا۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top