اسلام آباد - وفاقی پولیس نے دن رات کی محنت کے بعد ننھی فرشہ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد سید وقار الدین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ننھی فرشتہ قتل کیس کے مرکزی ملزم نثار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نثار مقتولہ کا محلے دار ہے اور اس سے قبل بھی 11 کمسن بچوں کو ہوس کا نشانہ بناچکاہے۔ 50 سال کے ملزم نثار کو جیل منتقل کردیا گیا ہے اور ملزم سے تفتیش کے دوران حقائق سامنے آجائیں گے، ملزم کا آئندہ ہفتے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ فرشتہ کا قتل اندھے قتل کی واردات تھی اور قاتل کو پکڑنے کیلئے 100 سے زائد پولیس افسروں اور اہلکاروں نے تحقیقات میں حصہ لیا۔ ننھی فرشتہ کی بہن اور والدہ کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ افغان پناہ گزین 10 سالہ بچی فرشتہ کو گزشتہ ماہ جنگل میں لے جا کر پتھر مار کر قتل کیا گیا تھا۔ پہلے یہ کہا گیا کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا لیکن پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی ۔ پولیس نے اس بارے میں کہا تھا کہ ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی لیکن جب اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے بچی کو پتھر مار کر قتل کردیا ۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں