, ٖ معروف اداکار عابد علی کی نماز جنازہ، کراچی میں سپرد خاک ڈیلی اردو


کراچی: معروف اداکار عابد علی کی نماز جنازہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں ادا کر دی گئی، انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ بحریہ ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
سڑسٹھ 67 سالہ لیجنڈ اداکار عابد علی گزشتہ روز جگر کے مرض کے باعث نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، بحریہ ٹاؤن کراچی میں واقع مسجد عاشق میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نماز جنازہ ادا کی گئی۔
اس موقع پر عابد علی کی بیٹیاں ایمان علی، راحمہ علی اور دیگر خواتین ان کا آخری دیدار کرنے مسجد عاشق پہنچیں جبکہ نماز جنازہ میں شرکت کیلیے معروف اداکار دانش نواز، عدنان صدیقی، فیصل قریشی، عمیر لغاری، عجب گل، تنویر جمال، احمد شاہ، قوی خان، سہیل اصغر، ساحر لودھی، محمد اختر سمیت دیگر شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا، عابد علی کی مغفرت اور بلند درجات کیلیے دعا کی گئی۔
اس موقع پر اداکاروں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عابد علی سے بہت اچھا اور گہرا تعلق تھا، وہ ایک اچھے دوست کے ساتھ ساتھ اچھے انسان، اداکار، مصنف اور ڈائریکٹر بھی تھے۔
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top