, ٖ اگر کوئی یہ کہے کہ استعفیٰ دے کر گھرچلا جاؤں تو ایسا نہیں ہوگا ڈیلی اردو


وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر، پاک بھارت کشیدہ صورتحال، افغان امن عمل اور ایران سعودی عرب تنازع سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے صورتحال ابھی کشیدہ ہے۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی اسلام آباد میں ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں۔ کوشش ہے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی۔ اپوزیشن کی جانب سے این آر او کیلئے سب کچھ کیا جا رہا ہے لیکن حکومت کسی قسم کا این آر او نہیں دے گی۔ کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا میڈیا بلیک آؤٹ نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ نہیں پتا اپوزیشن کا ایجنڈا کیا ہے۔ مذاکراتی ٹیم اپوزیشن سے رابطے میں ہے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ استعفیٰ دے کر گھرچلا جاؤں تو ایسا نہیں ہوگا، مجھے عوام نے منتخب کیا ہے۔ پہلی دفعہ منتخب حکومت اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہیں۔ نئے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات کو نچلی سطح منتقل کریں گے۔
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top