|
کامرہ (نیوزڈیسک) پاکستان نے صرف 5 ماہ کے اندر اندر اپنی تاریخ کا سب سے جدید ترین جنگی طیارہ تیار کر لیا، پی اے سی کامرہ میں 8 ڈوئل سیٹ جیایف 17 تھنڈر طیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی، ایئرچیف نے ڈوئل سیٹ تھنڈرطیاروں کی انٹیگریشن فیسلٹی کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی اے سی کامرہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے جدید ڈوئل سیٹ جیایف 17 تھنڈر طیارے کی پہلی کھیپ تیار کر لی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پی اے سی کامرہ میں 8 ڈوئل سیٹ جیایف 17 تھنڈرطیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انورتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ چین کیسفیراورایوی ایشن انڈسٹریزآف چین کینائب صدر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
ایئرچیف نیایویانکس پروڈکشن فیکٹری میں ڈوئل سیٹ تھنڈرطیاروں کی انٹیگریشن فیسلٹی کا افتتاح کیا۔
اس دوران ایئر چیف نے 8 ڈوئل سیٹ جیایف 17 تھنڈر طیاروں کی 5 ماہ کی مدت میں تکمیل پرعملیکو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چین کے اشتراک سے کم قیمت مگر بہترین خصوصیات کا حامل طیارہ جے ایف 17 تھنڈر تیار کیا تھا جو پاک فضائیہ کا باقاعدہ حصہ ہے۔ اس وقت پاک فضائیہ کے پاس موجود جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں صرف ایک پائلٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
تاہم اب پاک فضائیہ کے ماہرین نے پی اے سی کامرہ میں جے ایف 17 تھنڈر کا مزید جدید ورژن بھی تیار کر لیا ہے۔ اس طیارے میں اب 2 پائلٹس کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ فی الحال پی اے سی کامرہ میں کل 8 ڈوئل سیٹ جیایف 17 تھنڈر طیارے تیار کیے گئے ہیں جو جلد پاک فضائیہ کے سپرد کر دیے جائیں گے۔ ڈوئل سیٹ جیایف 17 تھنڈر طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو جائے گا۔
|
|---|
وائس آف چکوال
»
قومی
» پاکستان نے صرف 5 ماہ کے اندر اندر اپنی تاریخ کا سب سے جدید ترین جنگی طیارہ تیار کر لیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں