اپنے بینک اکاؤنٹ کا بیلنس صفر ہونے کا سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کو تب پتہ چلا جب انہوں نے مری میں اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے چاہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خبر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی ہیکر نے ان کے بینک اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا ہے اور اس متعلق جب انہوں نے بینک انتظامیہ سے پوچھا ہے تو بینک انتظامیہ نے بتایا ہے کہ لاہور میں کسی نے ان کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال لیے ہیں۔
رابی پیرزادہ نے اپنے چاہنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کا اس نجی بینک میں اکاؤنٹ ہے تو برائے مہربانی احتیاط کیجیئے۔
رابی پیرزادہ کے مطابق ان کے اکاؤنٹ میں اتنے پیسے تھے کہ جس سے 16 خاندانوں کی مدد کی جا سکتی تھی، ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ کے اکاؤنٹ سے 54 ہزار روپے کی چوری کی گئی ہے۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں