, ٖ دو سر واللا خطرناک سانپ، شہری خوفزدہ ڈیلی اردو


 بھارتی شہری نے دومنہ والے خوفناک سانپ کی ویڈیو شیئر کرکے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی شہری نے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سر والا انتہائی خطرناک و زہریلا سانپ زمین پر رینگ رہا ہے۔

یہ سانپ بھارتی ریاست مہاراشٹرا شہر ممبئی میں ایک رہائشی عمارت کے باہر دیکھا گیا جس کو دیکھتے ہی شہری نے ویڈیو بنالی۔

دو منہ والے سانپ کو دیکھتے ہی شہریوں نے وائلڈ لائف حکام کو مطلع کردیا تھا جس پر فوری طور پر اہلکاروں نے سانپ کو پکڑ کر ریسرچ انسٹیٹیوٹ منتقل کردیا جہاں اس عجیب و غریب سانپ پر مزید تحقیق جاری ہے۔


خیال رہے کہ رسلز وائپر اس قدر خطرناک اور زہریلا سانپ ہوتا ہے کہ اگر ایک مرتبہ انسان کو ڈس لے تو انسان کی موت کا باعث بنتا ہے لیکن اگر خوس قسمتی سے انسان بچ جائے تو تاحیات زہر کا اثر زائل نہیں ہوتا۔
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top