اکبرپورہ کے علاقے علی شاہ میں ایلیٹ پولیس فورس کی لیڈی کانسٹیبل کو ایس ایچ او تھانہ اکبرپورہ اور 13 پولیس اہلکاروں کے سامنے مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا گیا جبکہ لیڈی کانسٹیبل کی بہن کو شدید زخمی کردیا۔
ڈی پی او نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق واقعہ میں ایلیٹ پولیس کی لیڈی کانسٹبل صفیہ خان موقع پر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کی چھوٹی بہن نیلم خان شدید زخمی ہو گئی۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
مقتولہ کی شدید زخمی بہن نیلم خان کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پرانی دشمنی پر قتل کی واردات کے بعد گھر کو سیل کیا گیا تھا، ہائی کورٹ نے لیڈی کانسٹیبل کو سربمہر گھر سے سامان لینے کا حکم دیا تھا، خاتون کانسٹیبل گھر کھلوانے پہنچی تو رشتہ دار خواتین جھگڑا کرنے لگیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران گھر کے مردوں نے فائرنگ کردی۔
دوسری طرف ڈی پی او نے پولیس کی موجودگی میں لیڈی کانسٹیبل کے قتل اور اس کی بہن کے زخمی ہونےکا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت 13 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا۔
ڈی پی او نے 13پولیس اہلکاروں کے خلاف پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
|
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں