
گزشتہ روز شہر قائد کے علاقے کلفٹن کے ایک شاپنگ مال سے نامعلوم افراد کی جانب سے ایک لڑکی کو اغوا کر کے فلیٹ پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ملزمان کی جانب سے لڑکی کو دوبارہ اسی شاپنگ مال کے سامنے صبح سویرے پھینک دیا گیا تھا۔
لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان نے جاتے وقت لڑکی کو ایک نمبر بھی دیا، جس کا پولیس کی جانب سے ریکارڈ نکالے جانے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ نمبر کسی بااثر شخصیت کا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بااثر شخص کے بچوں کا ڈیٹا بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر کلفٹن کے ایک فلیٹ پر چھاپہ بھی مارا گیا ہے۔ پولیس کا اپنی ابتدائی تفتیش میں کہنا تھا کہ لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی نہیں کی گئی۔ پولیس کو تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ لڑکی کو اغواء نہیں بلکہ وہ خود اپنی مرضی سے لڑکے کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر گئی تھی۔
پولیس حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ سی ویو کے قریب ایک سفید رنگ کی ویگو گاڑی کچھ سیکنڈ کے لئے رکتی ہے اور اس میں سے کالے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس لڑکی نیچے اترتی ہے جس کے ہاتھ میں شاپنگ بیگ بھی ہے، بعد ازاں پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی اور لڑکے کے درمیان مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی رابطہ ہوا ہے اور دونوں نے ایک دوسرے سے بات بھی کی ہے۔ |
---|
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں