, ٖ راضی نامہ ہونے پر زیادتی کی شکار لڑکی اور ملزم کا عدالت میں نکاح کرا دیا گیا ڈیلی اردو


راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سیشن جج جہانگیر گوندل نے 21 سالہ لڑکی سے جبری زیادتی کرنے والے ملزم کے کیس پر سماعت کی جس میں پتہ چلا کہ ملزم ایک سال تک لڑکی کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور جب اس کی بیٹی ہوئی تو اس کی لاش کو دفنانے کی بجائے سڑک پر پھینک دیا ۔


ملزم طارق خان کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج تھا، آج دوران سماعت فریقین میں راضی نامہ ہونے پر ملزم کے وکیل نے ہنگامی طور پر نکاح خواں اور رجسٹرار کو فوری طور پر بلوا کر کمرہ عدالت میں نکاح کرا دیا۔


 

گرفتار ملزم طارق خان نے ہتھکڑیاں لگے ہاتھوں سے نکاح نامے پر دستخط کیے ، نکاح میں 50 ہزار روپے حق مہر طے کیا گیا اور نکاح کے بعد کمرہ عدالت میں موجود افراد میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

عدالت نے نکاح کے بعد ملزم اور مدعیہ کے راضی نامے کی کاپی طلب کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top