, ٖ عروف کھلاڑی نے سوتیلی بہن کو جیون ساتھی چُن لیا ڈیلی اردو


موٹو جی پی اسٹار میگوئل اویلیویرا نے اپنی سوتیلی بہن کو جیون ساتھی چُن لیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹو جی پی اسٹار میگوئل اویلیویرا نے اپنی سوتیلی بہن سے منگنی کرلی، کھلاڑی کے والد نے انکشاف کیا کہ میگوئل اویلیویرا اپنی سوتیلی بہن کو تب سے جانتے ہیں جب وہ دونوں 13 برس کے تھے۔

اویلیویرا کے والد پالو نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے انہی کی دوسری بیوی کی بیٹی 24 سالہ آندریا پیمینا سے شادی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جوڑا 13 سال کی عمر سے ہی ایک دوسرے کو جانتا ہے اور 2019 میں اپنے تعلقات کا اعلان کرنے سے پہلے ان کی 11 سال تک دوستی تھی۔


اس حوالے اس حوالے سے میگوئل اویلیویرا نے کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں میں محبت سے پہلے گہری دوستی تھی، ہم ایک ساتھ بڑے ہوئے کسی وقت ہم نے محسوس کیا کہ یہ دوستی سے زیادہ ہے۔

اسٹار ریسر نے بتایا کہ یہ بہت ہی مضبوط محبت ہے ہم رواں سال شادی کرنے جارہے تھے لیکن اسی ہفتے کے آخر میں میری ایک ریس تھی اور ہم نے شادی کو آئندہ سال تک ملتوی کردیا۔ 
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top