, ٖ اے ایس آئی پر زیادتی کا الزام لگانیوالی لڑکی اپنے بیان سے منحرف ڈیلی اردو


ایس آئی پر زیادتی کا الزام لگانیوالی لڑکی اپنے بیان سے مکرگئی۔لڑکی کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔


گزشتہ روز گوجرانوالہ میں ایک لڑکی نے تھانہ اروپ کے اے ایس آئی مبشر پر الزام لگایا کہ اس نے اوباش افراد کے خلاف تھانہ اروپ میں درخواست دی، دوران تفتیش اے ایس آئی نے اسے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔


متاثرہ لڑکی اور اسکی والدہ اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم پر دھاڑیں مار مار کر روتی رہی۔ لڑکی نے بتایا کہ اے ایس آئی نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور مجھے بہن کہہ کر بلاتا رہا اور مجھے کہا کہ اگر میں آپکو بلاؤں تو مجھے بھائی کہہ کر بلانا۔


لڑکی نے یہ الزام بھی لگایا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران اے ایس آئی مبشر کو بچانے کیلئے متحرک ہوگئے اور لڑکی پر بیان سے منحرف ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جانے لگا۔


اس پر ڈی پی او گوجرانوالہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے اس معاملے کی تفتیش کی، لڑکی سے جب دوبارہ سوال کیا گیا کہ مبشر نے آپ کے ساتھ زیادتی کی ہے تو لڑکی اپنے بیان سے مکر گئی اور کہا کہ نہیں زیادتی نہیں کی ہے۔اس نے مجھے کہا کہ تم میری بیٹیوں کی طرح ہو۔



ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کی ماں بھی تائید کررہی ہے کہ اے ایس آئی نے زیادتی نہیں کی۔


ذرائع کے مطابق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لڑکی کے مطابق کچھ صحافیوں نے پیسے لیکر بیان ریکارڈ کیا اور ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top