, ٖ خواتین بھی مردوں کیساتھ جنسی زیادتی کرتی ہیں، جماعت اسلامی ایم این اے ڈیلی اردو


جماعت اسلامی کے مولانا اکبر چترالی نے "نامرد” بنانے کے قانون کو ناقابل عمل قرار دیدیا اور کہا کہ خواتین بھی مردوں کا ریپ کرتی ہیں۔ مولانا کی تقریر کے دوران محسن داوڑ ہنستے رہے۔



قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ایم این اے عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ محترمہ شیریں مزاری صاحبہ نے تجویز دی ہے کہ خواتین سے زیادتی کرنیوالے شخص کو نامرد بنایا جائے۔


مولانا اکبرچترالی کا کہنا تھا کہ اس قانون میں سقم ہے، اس پر عمل آپ نہیں کراسکتے، اگر مرد کو آپ ”نامرد“ بناتے ہیں لیکن ایسے واقعات بھی ہوچکے ہیں جن میں خواتین نے مرد کو اغوا کرکے انہیں ریپ کا نشانہ بنایا بنایا ہے۔


مولانا چترالی نے سوال اٹھایا کہ ریپ کرنیوالی خواتین کو "ناعورت ” بنانے کیلئے کیا ایجنڈا ہے، آپ انکا کیا کرسکتے ہیں؟


مولاناعبدالاکبر چترالی کی اس تقریر کے دوران پشتون تحفظ موؤمنٹ سے تعلق رکھنے والے محسن داؤر مسلسل ہنستے رہے اور عجیب انداز میں اشارے کرتے رہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ذرا اس شخص کی سنجیدگی کا عالم دیکھئے۔


سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرخ شہزاد نے سوال اٹھایا کہ ریپ جیسے موضوع کو لے کر ہمارے نمائندے کس قدر سیریس ہیں اس بات کا اندازہ اس تقریر اور محسن داوڑ کے قہقہوں سے لگایا جا سکتا ہے؟ اب صرف ایک لمحے کے لئے سوچیں یہ قہقہے لگانے والا محسن داوڑ نہیں بلکہ کوئی پی ٹی آئی کا ہوتا تو اسپیکر کا استعفیٰ بھی طلب کرتے۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top