لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے حوالے سے اس کے پڑوسی اور محلے دار خالد بٹ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے، خالد بٹ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عابد ملہی کو میں نے خود اپنی گاڑی میں تھانے منتقل کیا کیونکہ پولیس والوں کے پاس گاڑی نہیں تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد بٹ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کئی روز سے عابد کی گرفتاری کی غرض سے اس کے گھر کے قریب موجود تھے، عابد کو جب اس کے والد نے ملنے کے لیے بلایا تو وہاں پر موجود پولیس والوں نے اسے قابو کر لیا اور مجھے میری گاڑی میں عابد اور ان کو پولیس سٹیشن پہنچانے کا کہا۔ خالد بٹ نے کہا کہ پولیس والوں کے کہنے پر میں نے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ان کو پولیس اسٹیشن پہنچایا، اپنی گفتگو میں خالد بٹ نے یہ بھی بتایا کہ ملزم عابد نے موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز ملزم عابد کے والد اکبر ملہی کا خبر رساں ادارے کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بیٹے عابد کو پولیس والوں نے نہیں بلکہ اس کو میں نے خود گرفتار کروایا ہے اور پڑوسی خالد بٹ کی گاڑی میں سی آئی اے بجھوایا ہے۔ قبل ازیں ملزم عابد کی گرفتاری کے فوری بعد آئی جی پنجاب کا انعام غنی نے کہا تھا کہ ملزم عابد ملہی کو پکڑنے کے لیے پولیس کی جانب سے بہت سخت محنت کی گئی ہے اور اسے باقاعدہ ایک جال بچھا کر گرفتار کیا گیا ہے، لیکن ملزم کے والد کی جانب سے آئی جی پنجاب پولیس کے بیان کے متضاد بیان سامنے آنے کے بعد سے آئی جی پنجاب انعام غنی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں