, ٖ ماں کا پوسٹ مارٹم کروانے آنے والی بیٹی گھنٹوں انتظار کرتے کرتے فرش پر سو گئی ڈیلی اردو

بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، بیٹی تین گھنٹے تک ماں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال سے باہر لے کر بیٹھی رہی۔


خبر رساں ادارے کے مطابق شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی لاش اوچ شریف کے رول ہیلتھ سینٹر کے باہر تین گھنٹے تک پڑی رہی، مقتولہ کی بیٹی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال لائی تھی، جب 3 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی کوئی داد رسی کو نہ آیا تو بیٹی تھک کر سٹریچر کے ساتھ زمین پر ہی لیٹ گئی۔


بے حس پولیس خاتون کی لاش کو ہسپتال کے احاطے میں چھوڑ کر چلی گئی اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کیلئے خبر تک نہ لی، خاتون کی بیٹی ہسپتال آنے جانے والے ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف سے والدہ کے پوسٹ مارٹم کیلئے التجائیں کرتی رہی مگر کسی نے اس کی ایک نہ سنی۔


واضح ہو کہ حق مہر کی رقم معاف نہ کرنے پر خاتون کو شوہر نے چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top