چین ٹیکنالوجی میں سب سے آگے، شاہکار بھی کمال، چین کے شہر شنگھائی میں عمارت کو ایک جگہ سے دوسری پہنچادیا گیا، چین نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پانچ منزلہ عمارت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کردیا، اس مقصد کے لئے مقامی کمپنی نے دو سو سے زائد موبائل سپورٹ لی، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس عمارت کا مجموعی وزن 7،600 ٹن تھا، یہ اقدام نہایت حیرت انگیز تھا کیوں کہ عمارت کو سیدھے لکیر کی بجائے 203 فٹ ایک مڑے ہوئے سمت میں منتقل کرنا پڑا تھا۔
شنگھائی کے ہوانگپو ضلع میں پچیاسی سالہ قدیم پرائمری اسکول کو دو سو سے زائد موبائل سپورٹ کے ذریعے دوسری جگہ رکھا گیا جس کا مقصد شہر کے تاریخی ڈھانچے کو محفوظ رکھنا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے دوران شہری بھی قدیم عمارت کو چلتا دیکھ کر دنگ رہ گئے، کمپنی حکام کا کہنا تھا کہ اس عمارت کی خالی جگہ پر سال دو ہزار تئیس تک تجارتی کپملیکس بنائیں جائیں گے۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں