, ٖ ۔۔۔۔ گھڑی چھین لی، پتا چلا کہ نقلی ہے تو 7 منٹ بعد واپس کردی ڈیلی اردو


  یورپی ملک اٹلی کے شہر نیپلز میں ڈاکوؤں نے دو سیاحوں سے اسلحے کے زور پر گھڑی چھینی لیکن جب انہیں یہ احساس ہوا کہ یہ نقلی ہے تو سات منٹ بعد ہی واپس کردی۔


ڈیلی سٹار  نے سی این این کے حوالے سے بتایاکہ  جن سیاحوں کو لوٹا گیا ان کا تعلق سوئٹزر لینڈ سے ہے۔ واقعے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں سیاح مشروبات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں کہ اسی دوران ایک شخص آتا ہے اور ان سے اسلحے کے زور پر گھڑی چھین کر چلا جاتا ہے۔ واقعے کے تقریباً سات منٹ بعد ایک دوسرا شخص آتا ہے اور سیاحوں کو گھڑی واپس کرکے چلا جاتا ہے۔


سیاحوں سے جو گھڑی چھینی گئی وہ دراصل رچرڈ ملی گھڑی کی نقل تھی جس کی مالیت تین لاکھ یورو  (تقریباً سات کروڑ روپے) کے قریب ہے۔ 


بار کے مالک انتونیو وسکونتی نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ڈاکوؤں نے اپنی خوشی سے یہ گھڑی واپس کی ، وہ واپس آئے اور "سوری ، سوری" کرتے رہے، شاید انہوں نے معافی اس لیے مانگی تاکہ واقعے کو رپورٹ نہ کیا جائے۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top