, ٖ لاتوں اورتھپڑوں سے مارنے والے شخص کو گدھے نے قابو کر لیا، ویڈیو ڈیلی اردو


جانور کوئی بھی ہواسے کمزور نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ اگر بے زبان جانور غصے میں آجائے تو پھر  اس کے انتقام سے بچنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انسٹاگرام پر بالی وڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور نے کچھ روز قبل ’جیسی کرنی ویسی بھرنی ‘ کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں ایک نوجوان کو گدھے کو بے رحمی سے مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان نے کچھ ہی دیر میں گدھے کو درجنوں تھپڑ اور کئی لاتیں ماریں۔

جس کے بعد منظر تبدیل ہوتا ہے اور وہی نوجوان گدھے پر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے جس پر گدھا بدک جاتا ہے اور نوجوان کے منہ کے پاس آئی ٹانگ پکڑ کر اسے گرا دیتا ہے اور اسے کافی دیر گھماتا ہے۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top