, ٖ باڑے سے دودھ لینے جانے والی 10 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم پولیس حراست میں ہلاک ڈیلی اردو

بورے والا میں 10سالہ معصوم بچی سے گن پوائنٹ پر ریپ کرنے والا ملزم پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں فائر لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی ثابت ہوگیا تھا کہ بچی کا ریپ ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز 10سالہ بچی کا ریپ کیا تھا۔

ملزم نے ہارٹ اٹیک کا بہانہ بنایا تھا اور اسپتال لے جاتے ہوئے کانسٹیبل سے گن چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن فائر چلنے سے ملزم شدید زخمی ہوا اور اسپتال لیجاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

مجاہد کالونی میں محنت کش کی 10 سالہ معصوم بیٹی گلی میں واقع مویشیوں کے باڑے سے دودھ لینے گئی ہوئی تو وہاں موجود ملازم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد واش روم میں بند کرکے فرار ہو گیا تھا۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top