عید الفطر قریب آتے ہی شاپنگ میں بھی تیزی آگئی ہے۔ کپڑے سلوانے کے بعد اب آرام دہ اور خوبصورت چپل کی تلاش جاری ہے۔ تیاری اگر عید کی ہو تو نوجوان بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے، لباس کے انتخاب کے بعد چپل کی خریداری جاری ہے۔ ملک کے دیر شہروں کی طرح کراچی میں عید قریب آتے ہی نوجوانوں نے پشاوری چپل کی خریداری بھی شروع کردی۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ کمیز شلوار کیساتھ کھیڑی نہ ہو تو عید کا مزہ پھیکا ہوجاتا ہے۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ پشاوری چپل پائیددار ہونے کہ ساتھ دیدہ زیب بھی لگتی ہے۔ ناظم آباد میں واقع قدیمی بازار میں پچھلے پینتالیس سالوں سے پشاوری چپل فروخت ہورہی ہیں۔ دکاندار کہتے ہیں کہ یہ مخصوص چپل ہاتھ سے تیار کی جاتی ہیں۔ ناظم آباد کی اس مارکیٹ میں نہ صرف پشاوری چپل بلکہ دیگر چپلیں بھی فروخت کی جاتی ہیں۔ جس میں کپتان چپل، زرداری سینڈل کے علاوہ مارخور کے نام سے مشہور چپل بھی یہاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ پشاوری چپل کی تیاری میں چمڑے اور ریگزین کے ساتھ گاڑیوں کے ٹائر بھی تلے میں لگائے جاتے ہیں جس سے چپل میں مضبوطی آتی ہے۔ |
---|
Related Posts
مریم نواز اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام کیوں نہیں لگاتیں؟ سینئر لیگی رہنما کا انکشاف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور نواز شریف کے قریبی ساتھی آصف کرمانی نے مریم نواز کے ا[...]
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل
کراچی میں گرل فرینڈکابرگرکھانےپر دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کے واقعہ کی تفتیش مکمل کر لی گئی ۔[...]
بھٹو کی حالت خراب تھی، ضیا حکومت پھانسی کی خبر چھپاتی رہی، 45 برس پہلے عالمی میڈیا کی خبر
چار4 اپریل 1979 کو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کی خبر دیتے ہوئے امریکی اخبار وا[...]
معروف پاکستانی اداکار بھیک مانگنے پر مجبور
سندھ کے مشہور فن کار، اداکار اور اسٹیج آرٹسٹ سلیم شاہ محکمہ ثقافت کی بے حسی کے باعث بھیک مانگن[...]
بے گناہ افراد کو اغوا، ریپ کیسز میں پھنسانے والی جعلی خاتون مدعیہ بارے ہوشربا انکشاف
راولپنڈی عدالت نے سول لائنز پولیس کی جانب سے5روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں