پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں بادامی باغ میں قتل ہونے والے نوجوان احسن کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، بادامی باغ انویسٹی گیشن کی کارروائی، شوہر کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بیوی گرفتارکر لی گئی، ملزمان میں مقدس بی بی، اویس اور شوٹرز خلیل اور اندریاس شامل ہیں، بیوی نے دوران تحقیقات اعتراف کیا کہ بھائی کیساتھ مل کر شوٹرز کی مدد سے خاوند کو قتل کروایا، شوہر مجھے بھائی اویس سے ملنے سے منع کرتا تھا،اس لیے قتل کروایا، انچارج انویسٹی گیشن بادامی باغ رضوان خاں کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے 2 شوٹرز شناخت پریڈ پر جیل بند ہیں، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثاء کو انصاف کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنائیں گے، دوسری جانب شیرا کوٹ میں 56 سالہ شہری کے اندھے قتل میں ملوث ملزمہ گرفتارکر لی گئی، ملزمہ ثناء لطیف کے مقتول محمد خان کے ساتھ ناجائز تعلقات تھےملزمہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا کر محمد خان کو قتل کیاملزمہ نے آشنا رفاقت عرف پھیکی کی مدد سے نعش نیم برہنہ حالت میں راوی کنارے پھینک دی تھی،ملزم رفاقت عرف پھیکی ضمانت پر ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن ،ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ |
---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں