, ٖ چھوٹی بچی ’اسپائیڈر مین‘ بن گئی، ویڈیو وائرل ڈیلی اردو


سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں آٹھ سالہ بچی اسپائیڈر مین کی طرح دیوار پر چڑھ کر ٹی وی دیکھ رہی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

چین میں والدہ نے اپنی آٹھ سالہ بیٹی کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جو حقیقی زندگی میں اسپائیڈر گرل کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی گھر کی چھت سے چپکی ہوئی ہے اور ٹیلی ویژن پر روزمرہ کے پروگرام دیکھ رہی ہے۔

سوشل میڈٰیا صارفین یہ جان حیران رہ گئے جب انہیں پتا چلا ہے کہ بچی کا شوق گھر کی چھت سے چپک کر ٹیلی ویژن دیکھنا ہے۔

بچی کی والدہ نے کمرے سے بچی کی کچھ فوٹیجز آن لان شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی بڑی مہارت سے دیوار پر چڑھ ہی اور چھت آتے ہی وہ وہیں سے ٹی وی دیکھنے میں مگن ہوجاتی ہے۔

حیران کن طور پر گھر میں موجود ایک اور لڑکی اس سب سے بے خبر ہے اور وہ بھی ٹی وی پر شو دیکھنے میں مگن ہے۔

بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ 

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top