, ٖ کھیتوں سے خواتین کی لاشیں برآمد، پولیس کو سیریل کِلر کی تلاش ڈیلی اردو


انڈین ریاست اُتر پردیش کے شہر بریلی میں متعدد خواتین کے قتل کے بعد پولیس کو ایک سیریل کِلر کی تلاش ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق جون سے اب تک بریلی کے مختلف علاقوں میں نو خواتین کا قتل ہو چکا ہے جس کے بعد پولیس نے خواتین کو تنہا گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔


پولیس کے مطابق اُن کی جانب سے سڑکوں پر گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ خواتین کے قتل کے واقعات شاہی، فتح جنگ اور شیشگڑھ میں رپورٹ ہوئے ہیں اور قتل ہونے والی تمام خواتین کی عمریں 50 سے 65 برس کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان تمام خواتین کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے اور ان کی لاشیں کھیتوں سے ملی ہیں۔ تاہم ان خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔


قتل ہونے والی ایک خاتون کی بیٹی کا کہنا ہے کہ اُن کی 55 سالہ والدہ کی لاش گنّے کے کھیت سے برآمد ہوئی تھی۔ بریلی پولیس کے سپرنٹینڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی کچھ خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی گئی ہیں جس کے بعد اُن کی موت کی وجہ سامنے آ پائے گی۔


پولیس کی جانب سے خواتین کے قتل میں ملوث مبینہ سیریل کِلر کی گرفتاری کے لیے آٹھ افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top