, ٖ خاتون اسلام قبول کرتے ہی انتقال کر گئی، نماز جنازہ میں پوراشہر امڈآ یا ڈیلی اردو

 

متحدہ عرب امارات: یوکرین سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے چند گھنٹے بعد انتقال کرگئیں، خاتون کے نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق داریا کوٹسارینکو نامی یوکرائنی خاتون بطورِ سیاح متحدہ عرب امارات آئی تھیں، اُنہوں نے یہاں سیاحت کے ساتھ ساتھ اپنے لیے نوکری بھی تلاش کرنا شروع کردی تھی۔

متحدہ عرب امارات میں داریا کوٹسارینکو کو نہ صرف بہترین کیریئر کے مواقع ملے بلکہ وہ دینِ اسلام کی خوبصورتی اور سادگی سے بھی بےحد متاثر ہوئیں اور اُنہوں نے 25 مارچ کو یہاں اسلام قبول کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام قبول کرنے سے قبل داریا کوٹسارینکو کا تعلق مسیحی مذہب سے تھا جبکہ جس وقت اُن کا انتقال ہوا تو وہ روزے کی حالت میں تھیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے چند گھنٹے کے بعد ہی خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے اُن کا انتقال ہوا۔

’جنازہ یو اے ای‘ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ خاتون کا دبئی میں کوئی رشتہ دار موجود نہیں تھا، وہ یہاں اکیلی ہی رہ رہی تھیں۔

واضح رہے اس سے قبل نومبر 2022 میں بھی 93 سالہ خاتون لوئیز جینی میشیل نے سب کی توجہ حاصل کی تھی، جنہوں نےموت سے چند لمحے قبل اسلام قبول کیا اور اپنا نام بھی اُم یحیٰ رکھا تھا۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top