, ٖ ایک جسم والی جڑواں بہنوں میں سے ایک کی شادی، سوشل میڈیا پر سوالوں کا انبار ڈیلی اردو

 

دنیا بھر میں ہونے والی منفرد شادیوں کی خبریں تو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں، لیکن حال ہی میں امریکہ کی ایک ایسی انوکھی شادی سامنے آئی ہے جو اس وقت گوگل کے ٹاپ سرچ ٹرینڈز کا حصہ بن چکی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ٹوڈے کے مطابق دو الگ سر اور ایک جسم کی حامل جڑواں بہنوں میں سے ایک نے شادی کر لی ہے۔


34 سالہ ایبی گیل اور برٹنی ہینسل جڑواں بہنیں ہیں جو جسمانی طور پر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، ان میں سے ایبی گیل نے امریکہ کے جوش بولنگ نامی شخص سے شادی کی ہے۔

جوش بولنگ ایک سینئر فوجی افسر ہیں جبکہ ایبی اور برٹنی سکول ٹیچر ہیں۔ جوش بولنگ کی یہ دوسری شادی ہے، وہ ایک بیٹی کے والد بھی ہیں۔ یہ شادی 2021 میں ہوئی تھی مگر میڈیا پر اب سامنے آئی ہے جس کے بعد دنیا بھر سے عوام اس ہی کے چرچے کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس شادی اور جڑواں بہنوں سے متعلق کئی سوالات پر مبنی پوسٹس بھی کر رہے ہیں۔


پہلا سوال ایبی اور بریٹنی کے حوالے سے تھا کہ انکا جسم ایک ساتھ جڑے ہونے کے باعث کیسے کام کرتا ہے۔

دونوں بہنوں کا دھڑ ایک اور سر الگ ہیں، ان کے جسم کا نچلا حصہ اور جسمانی اعضا آپس میں منسلک ہیں جبکہ پورے جسم کی بلڈ سٹریم ایک ہے۔ ایبی اپنے دائیں بازو اور ٹانگ کو کنٹرول کرتی ہیں، برٹنی بائیں کو کنٹرول کرتی ہیں۔ ان کے اندرونی اعضا میں دو دل، 4 پھیپھڑے، 2 پِتے، 2 معدے، 3 گردے ہیں۔


آسٹریلوی نیوز ویب سائٹ نیوز ڈاٹ کام کے مطابق سماجی فورم ریڈیٹ پر ایک صارف نے سوال پوچھا ’تو، قانونی طور پر کیا وہ دونوں شادی کر سکتی ہیں؟‘

اس سوال پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں، ایک صارف نے جواب میں لکھا ’ہاں، ایبی اور برٹنی قانونی طور پر دو مختلف لوگ ہیں۔ بظاہر یہ معاملہ تھوڑ الجھا ہوا ہے۔ یہ شاید ایسا ہی ہے جیسے وہ دونوں شادی شدہ ہیں لیکن قانونی طور پر ان میں سے صرف ایک ہی شادی کر سکتی ہیں۔‘


ایک اور صارف نے لکھا ’جہاں تک ریاست کے قانون کا تعلق ہے ان جڑواں بہنوں میں سے ایک ہی شادی شدہ ہوسکتی ہیں لہذا یہ نظریاتی طور پر ممکن ہے کہ دوسری بہن کبھی کسی دوسرے شخص سے شادی کرنے کا فیصلہ کریں۔‘

’لیکن جس طرح اس شادی کیلئے انہیں اپنی پوری زندگی کو ہم آہنگ کرنا پڑا ہے، میں سوچتا ہوں کہ ان کے لیے صرف ایک شخص سے شادی کرنے پر قائم رہنا آسان ہوگا۔‘


ایبی اور برٹنی ہینسل کی کہانی نے پہلی بار عوام کی توجہ حاصل کی جب وہ 1996 میں "دی اوپرا ونفری شو" کا حصہ بنیں۔ دونوں بہنوں کا اگست 2021 کے آخر میں آنے والا ٹی وی ’ایبی اینڈ برٹنی‘ بہت مقبول ہوا تھا، اس شو میں ایبی گیل اور برٹنی ہینسل اپنی روزمرہ زندگی شئیر کرتی دکھائی گئی تھیں۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top