, ٖ اپردیرمیں فورسزکے آپریشن کے دوران میجراور3 سپاہی شہید، آئی ایس پی آر ڈیلی اردو

آپریشن کے دوران ایک بمبارنے خود کودھماکے سے اڑا دیا اور دوسرا فائرنگ میں مارا گیا، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران میجراور3 سپاہی شہید جب کہ ایک دہشت گرد ہلاک اورایک گرفتارکرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپردیرتیمرگرہ کے علاقے شیروٹ کئی میں فورسزکی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں نے فورسزکودیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میجرعلی سلمان، حوالدارغلام نذیر، حوالدار اختر، سپاہی عبدالکریم شہید شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک بمبارنے خود کودھماکے سے اڑا دیا اوردوسرا فائرنگ میں مارا گیا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا گیا۔

 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top