, ٖ دنیا کی بہترین، مفید اور مفت ایپس ڈیلی اردو

منتخب انتہائی کارآمد ایپس ہر ایک کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ فوٹو: فائل

آپ ہر روز لاتعداد ایپس کے متعلق پڑھتے رہتے ہوں گے لیکن ایکپسریس کی جانب سے مفید اور مفت ایپس کا ایک انتخاب یقیناً آپ کو پسند آئے گا کیونکہ یہ ایپس بیٹری بچانے سے لے کر جان بچانے کے کام آسکتی ہیں۔
فون بیٹری کی زندگی بڑھانے طاقتور ایپ
کیسپرسکی بیٹری لائف
موبائل فون کے ہارڈ ڈویئر میں ہم سب سے زیادہ فکرمند بیٹری کے بارے میں ہوتے ہیں۔ مفت میں دستیاب انتہائی کارآمد کیسپرسکی بیٹری لائف آپ کی زندگی آسان بناسکتی ہے۔
فوری طور پر لانچ ہونے والی اس ایپ کے ذریعے آپ معلوم کرسکتے ہیں کہ بیٹری کتنی دیر میں مکمل چارج ہوگی۔ یہ بیٹری کا درست اسٹیٹس بھی بتاتی رہتی ہے کہ بیٹری کتنے گھنٹے یا منٹوں کے بعد خاموش ہوجائے گی۔ اسی طرح ایپ بتاتی ہے کہ کن کن ایپلی کیشنز کو بند کرکے آپ بیٹری کی توانائی خرچ ہونے سے بچاسکتےہیں۔
ابھی یہ ایپ بی ٹا ورژن میں ہے لیکن اب بھی بہت کارآمد ہے جو bit.ly/battery427 پر دستیاب ہے۔
جان بچانے والی ایپ
فرسٹ ایڈ
برطانوی ریڈ کراس کی جانب سے تیار کردہ یہ ایک بہت کارآمد ایپ ہے جس میں ہر قسم کے حالات کی ابتدائی طبی امداد کی تفصیل موجود ہے۔ ذیابیطس سے لے کر بے ہوشی اور دل کے دورے تک ہر ہنگامی حالت میں فراہم کی جانے والی ابتدائی طبی امداد پر باتصویر معلومات یہ ایپ فراہم کرتی ہے۔
اسی طرح گھر میں ہونے والے حادثات اور چوٹوں سے بچاؤ کا طریقہ بھی موجود ہے۔ ویب ایڈریس نوٹ فرمالیجئے bit.ly/redcross427
دماغ لڑاؤ اور اسے طاقتور بناؤ
دماغی صلاحیت کو بہتر بنانے والی ہزاروں ایپس موجود ہیں لیکن ماہرین ایلی ویٹ کو ان میں سے قدرے بہتر قرار دیتے ہیں۔
یہ ایپ کئی طرح کی دماغی مشقیں اور ایکسرسائز فراہم کرتی ہیں جو یادداشت کو بہتر بنانے، توجہ اور ارتکاز، ریاضی کے مسائل حل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
ایپ آپ کی ذہنی کارکردگی پر بھی نظر رکھتی ہے۔ ویب ایڈریس نوٹ فرمالیں www.elevateapp.com
اپنے فون کو ڈیش بورڈ کیمرہ بنائیں
نیکسر
اگر آپ کار چلاتے ہوئے پورے سفر کو کیمرے میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو نیکسر ایک بہترین ایپ ہے۔ انشورنس، سماجی اور دیگر ضروریات کے لحاظ سے آپ اپنا سفر ریکارڈ کرسکتے ہیں۔ یہ ایک ذہین ایپ ہے جو سامنے آنے والی گاڑی کی رفتار اور سمت کو بھی نوٹ کرتی رہتی ہے۔ www.getnexar.com
اپنی زندگی بدلیے
فیبیولس
آپ کے سونے سے لے کر جاگنے تک یہ ایپ آپ کی رہنمائی کرتی ہے اور زندگی بہتر بنانے کے ٹوٹکے فراہم کرتی ہے۔ ایک اچھے دوست کی طرح اس ایپ سے آپ اپنی بری عادات سے بھی چھٹکارا پاسکتےہیں۔
پہلے یہ آپ کو آسانی سے انجام دیئے جانے والے چیلنج اور کام دیتی ہے مثلاً پانی پینا، بہتر نیند، صحت بخش کھانے اور خود اعتمادی کے گرسکھاتی ہے۔ ویب ایڈریس یہ ہے www.thefabulous.co
اندھیرے میں فون کے مضر اثرات سے دور رہیں
ٹوائلائٹ
رات کو اسمارٹ فون ہم اپنے ساتھ رکھتے ہیں اور نیند سے قبل بھی اسے تکتے رہتے ہیں لیکن بہت کم لوگ موبائل کی بلیو لائٹ کے مضر اثرات سے آگاہ ہیں۔ یہ دلچسپ ایپ دن اور رات کا خیال رکھتے ہوئے ازخود اپنی بلیولائٹ کو کم اور زیادہ کرتی رہتی ہے۔ واضح رہے کہ رات دیر تک موبائل اسکرین پر نظریں جمانا بہت نقصان دہ ہوتا ہے۔
ٹوائلائٹ رات کو اسکرین پر سرخ فلٹر لگادیتی ہے تاکہ آپ کی آنکھوں پر زور نہ پڑے۔ اس کے لیے ایپ پر جاکر نائٹ شفٹ موڈ پر جائیں اور اپنی نظر کی حفاظت کریں۔ ایپ مفت میں یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجئے bit.ly/twilight427۔
یہ تمام ایپس بالکل مفت میں اینڈروئڈ اور آئی فون کے لیے دستیاب ہیں۔
 
ڈیلی اردو © 2007-2023. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top